30 اپریل 2012 - 19:30

امريکہ نے متحدہ عرب امارات ميں جديد ايف 22 لڑاکا طيارے تعينات کرديئے ہيں جو ایران کے خلاف امریکہ اور بعض عربی ممالک کی نفسیاتی جنگ کا حصہ ہے۔

ابنا: ایران نے امریکہ اور عرب امارات کے اس اقدام کو خطے کی سلامتی کے لئے خطرناک قراردیا ہے امریکی طیارے عرب امارات کے الظفرہ ائر بيس پر تعینات کئے گئے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع میجر جنرل احمد وحیدی نے متحدہ عرب امارات میں امریکی جنگی جہازوں کی تعیناتی کو نفسیاتی جنگ کا حصہ قراردیا ہے انھوں نے کہا کہ خلیجی عرب ممالک میں امریکہ کے پہلے سے فوجی اڈے اور بحری بیڑے موجود ہیں اور خلیجی ممالک پر عملی طور پر امریکہ کا قبضہ ہے۔.......

/169